بھوپال، 8 ؍ستمبر((ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )گجرات کے گورنر او پی کوہلی نے آج مدھیہ پردیش کے گورنر کے عہدے کا اضافی چارج سنبھال لیا ۔مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس راجندر مینن نے آج یہاں راج بھون میں منعقد سادہ تقریب میں کوہلی کو مدھیہ پردیش کے گورنر کے عہدے کا حلف دلایا۔تقریب میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں ۔رام نریش یادو(89)کے مدھیہ پردیش کے گورنر کے طور پر پانچ سال کی مدت مکمل کرنے کے ایک دن بعد کوہلی مدھیہ پردیش کے 26ویں گورنر بنے ہیں۔